پاکستانی خبریں

استعفے بھی دیں گے اور لانگ مارچ بھی ہو گا، رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ استعفے بھی دیں گے اور لانگ مارچ بھی ہو گا۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کیے بغیر یہ ملک نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہ تین سال سے میرے خلاف انکوائری کر رہے تھے جبکہ میں نے اپنی تمام جائیداد ایف بی آر میں ظاہر کی ہوئی ہے، اور اب مجھے منی لانڈرنگ کا نوٹس دے دیا گیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) میں اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں تاہم جھوٹے مقدمے ہمیں نہیں روک سکتے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سرجری کے بعد جلد واپس آئیں گے۔ سینیٹ انتخابات کا ہماری تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے اور پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کی تحریک کا سینیٹ الیکشن سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button