پاکستانی خبریں

پنجاب، سندھ کے بعد کامیاب جوان پروگرام کی پختونخوا میں بھی انٹری

کامیاب جوان پروگرام کی پنجاب اور سندھ میں شاندار کامیابی کے بعد آج پختونخوا میں انٹری ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نوجوانوں کیلئے روزگار، کاروبار کے مواقع بڑھانےکے منصوبہ کے تحت نوجوانوں میں دو ارب روپےکی تقسیم کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے، دوہزار اکیس تک نوجوانوں میں مزید پندرہ ارب روپے تقسیم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

اسی تناظر میں حکومت نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم میں تیزی لانےکا فیصلہ کیا ہے اور پنجاب، سندھ کے بعد کامیاب جوان پروگرام کی پختونخوامیں آج متعارف کرایا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان آج پشاور میں نوجوانوں کو رقوم کےچیک تقسیم کریں گے، مرکزی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوگی، جس میں گورنر،وزیراعلیٰ کےپی شریک ہونگے اس کے علاوہ معاون خصوصی برائے نوجوانان امور عثمان ڈار تقریب میں خصوصی طورپر شریک ہوں گے۔

اپنے بیان میں عثمان ڈار نے بتایا کہ پختونخوا کے نوجوانوں میں آج کروڑوں روپےکی رقم تقسیم کریں گے، روزگار کی فراہمی کیلئے کامیاب جوان حکومت فلیگ شپ منصوبہ ہے، حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے وسائل مہیا کرےگی۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ اب تک دو ارب روپےکی رقم نوجوانوں میں تقسیم کی جاچکی ہے، دو ہزار اکیس تک مزید پندرہ ارب روپےن وجوانوں میں تقسیم کیےجائیں گے، دس لاکھ نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی پہلا ہدف ہے، وزیراعظم کا یہ منصوبہ نوجوانوں کی ترقی کیلئےسنگ میل ہوگا، وزیراعظم کی ہدایت پرمنصوبہ100فیصدشفافیت اور میرٹ پر ہے۔

 
 

Related Articles

Back to top button