پاکستانی خبریں

لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین تعینات

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر غور کے ساتھ کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے۔

دوران اجلاس کابینہ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کو چیئرمین این ڈی ایم اے تعینات کرنے کی سفارش کی جس کو وزیراعظم عمران خان نے منظور کرلیا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مئی 2019 میں چیئرمین این ڈی ایم اے کا عہدہ سنبھالا تھا، گزشتہ ہفتے انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کی بطور چیئرمین خدمات کو سراہا اور اُن کے مستقبل کے لیے نیک خواہشا کا اظہار بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس این ڈی ایم این اے نے کرونا وبا اور قدرتی آفات بالخصوص سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں آنے والے سیلاب میں زبردست کام کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button