پاکستانی خبریں

لاہورہائیکورٹ کا پیٹرولیم کمیشن رپورٹ فوری پبلک کرنے کا حکم

ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور بحران سے متعلق پیٹرولیم کمیشن کی رپورٹ فوری پبلک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی طرف سے مہلت دینے کی استدعا مسترد کردی ہے۔ کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزرات پیٹرولیم اور وزرات اوگرا کے پاس پیٹرول پمپوں کا مکمل ڈیٹا نہیں۔…

سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں کل پیش کر دی جائے گی۔ ،ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد رپورٹ شائع کر دی جائے گی
چیف جسٹس نے کہا ہر منگل کو کابینہ کی میٹنگ ہوتی ہے ، پہلے بھی کہا تھا کہ کابینہ میں رپورٹ پیش کرکے منظوری لے لی جائے گی۔ اس بار عدالت کا حکم واضح ہے۔ یہ کمیشن عدالت کے حکم پر قائم ہوا رپورٹ شائع کرانا عدالت کا استحقاق ہے۔

عدالت نے کہا یہ نہیں ہو سکتا کہ حکومت کا جب دل چاہے رپورٹ شائع کر دے۔ قانون کے تحت عدالتی کمیشن کی رپورٹ خودبخود شائع ہو جائے گی۔ کابینہ کہہ بھی دے کہ رپورٹ شائع نہیں کرنی پھر بھی رپورٹ شائع ہونی ہے۔

ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ کس قانون میں لکھا ہے کہ رپورٹ 30 روز میں شائع ہونا ہے۔ عدالتی معاون اویس خالد نے کہا کمیشن کی رپورٹ شائع کرنا عدالت کا اختیار ہے۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ رپورٹ کو شائع کرنا وفاق کا اختیار ہے۔ چیف جسٹس نے کہا آپ کمیشن کی رپورٹ کو شائع کرنے سے روک نہیں سکتے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کیا میں آرڈر میں لکھ دوں کہ حکومت کی بدنیتی تھی یقین دہانی کے باوجود رپورٹ کو شائع نہیں کیا گیا۔

سرکاری وکیل نے کہا آپ مشروط آرڈر کر دیں کل کابینہ اجلاس کے بعد پبلک کر دیا جائے گا۔ عدالت نے کہا بادی النظر میں لگتا ہے کہ کابینہ والے رپورٹ کو شائع نہیں کرنا چاہتے۔ اس رپورٹ میں غلطیاں اور کوتاہیاں ہیں۔

Related Articles

Back to top button