پاکستانی خبریں

کورونا کے وار جاری، پاکستان میں مزید 36 افراد جان کی بازی ہار گئے

ملک بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس کے مزید دو ہزار 362 افراد کو اپنی لپیٹ میں لےلیا جبکہ مرنے والوں میں مزید 36 افراد کا اضافہ ہوگیا۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کی مسلسل یلغار جاری ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ درجنوں افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 36 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 832 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 2 ہزار 362 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ایکٹیو کیسز کی تعداد 47 ہزار 236 ہوگئی۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 84 ہزار 719 ہوگئی۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 31 ہزار 830 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ملک میں کرونا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد 60 لاکھ 64 ہزار 220 تک پہنچ گئی۔

Related Articles

Back to top button