پاکستانی خبریں

پی ڈی ایم کا مینار پاکستان پر جلسہ، عمران خان کو این آر او نہیں ملے گا: مریم نواز

مریم نواز نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ تین سال تک این آر او نہ دینے کا اعلان کرنے والا خود این آر او مانگ رہا ہے لیکن تابعدار کو این آر او نہیں ملے گا۔

مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سب سے پہلے زندہ باد لاہوریو کا نعرہ لگایا اور آج زندہ دلان لاہورں نے خوش کردیا ہے، جس نے دیکھنا ہو دیکھ لو نہ صرف مینار پاکستان بلکہ پل اور ارد گرد کی سڑکوں میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جلسے کے منتظمین نے بتایا تھا کہ یہاں ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں لیکن یہاں کوئی کرسی نظر نہیں آرہی ہیں کیونکہ لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، کون کہتا تھا کہ کرسیاں نہیں ملیں گی، کرسی والوں کے خلاف مقدمے بناؤں گا، نہ تمھاری کرسیوں کی ضرورت ہے اور نہ اجازت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی قلفی جما دینے والی سردی میں کئی گھنٹوں سے کھڑے ہو جس کو میں سلام پیش کرتی ہوں، سگے بھائی کی طرح سندھ کو خوش آمدید کرتے ہیں، لاہور خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور لاہور کی جانب سے پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پنجاب سگے بھائی کا کردار ادا کرے گا، یہاں سب برابر ہیں کوئی بڑا بھائی نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ جس طرح لاہور میں کئی جگہ میرا استقبال کیا اور ساری زندگی بھی اس کا جواب دوں تو اس کا جواب نہیں ہوگا، جتنی ہماری بہنیں یہاں جلسے میں شریک ہیں ان کی حفاظت کے لیے اپنے بھائیوں سے درخواست ہے۔

لاہور میں مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں پی ڈیم ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت اہل حدیث کے سربرہ ساجد میر نے کہا کہ یہ بیانیہ صرف نواز شریف نہیں بلکہ اپوزیشن، پی ڈی ایم اور عوام کا بیانیہ ہے۔

مینار پاکستان میں اپوزیشن کی 11 جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مینار پاکستان میں جلسے کے لیے پنڈال سجا لیا ہے اور مولانا فضل الرحمٰن، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر رہنما جلسہ گاہ میں موجود ہیں۔

مینار پاکستان میں مختلف جماعتوں کے کارکنان کی بھی بڑی تعداد موجود ہے جو اپنی جماعتوں کے پرچم تھامے ہوئے نعرے لگا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button