اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا۔ شیخ رشید احمد

اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا۔ شیخ رشید احمد

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا۔ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیڈر کال دیتا ہے گلی محلے میں دو ما ہ سے دعوت نامے نہیں بانٹتا پھرتا اور پھر ان کی سیاسی کشتی آر پار کے بجائے منجدھار…

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو خطرناک وبا کا بھی پتہ ہے اور نیکٹا کے ہائی الرٹ کا بھی لیکن اس کے باوجود اپوزیشن کی ضد کی سیاست بند گلی کی جانب جا رہی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن کی ضد کا نتیجہ کل مایوسی اور ناکامی کی صورت میں نکلے گا اور وزیر اعظم عمران خان ہی سرخرو ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں