چوری کا شبہ، با اثر شخص نے نوجوان کو بے لباس کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناڈالی

چوری کا شبہ، با اثر شخص نے نوجوان کو بے لباس کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناڈالی

اللہ آباد محلہ میں بااثر شخص نے چوری کے شبے میں نوجوان کو بے لباس کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بناڈالی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے شہر لاڑکانہ کے علاقے اللہ آباد میں بااثر شخص کے تشدد کا ایک اورافسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک کرسی اور ٹیبل چوری ہونے کے شبے میں نوجوان…

بااثر شخص نے نوجوان کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو میں بنائی، ویڈیو میں نوجوان کو بے لباس کرکے تشدد کا نشانہ بنتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعہ رونما ہونے پر ایس ایس پی مسعود احمد بنگش نے نوٹس لیتے ہوئے نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے دونوں مرکزی ملزمان فرمان ابڑو اور جاوید کھوکھر کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں