پاکستانی خبریں

بلوچستان یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کے داخلہ ٹیسٹ منسوخ

جامعہ بلوچستان میں حالیہ دنوں ہونے والے پی ایچ ڈی اور ایم فل کے داخلہ ٹیسٹ منسوخ کرکے این ٹی ایس کے ذریعے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا جس سے جلد ہی امیدواروں کو مطلع کردیا جائے گا۔

جامعہ بلوچستان کے حکام نے بتایا کہ جامعہ میں یکم اور 2 نومبر 2020کو 14 شعبہ جات میں پی ایچ ڈی اور 18 میں ایم فل/ایم ایس کے داخلے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سیکڑوں امیدواروں نے حصہ لیا تھا البتہ داخلہ ٹیسٹ میں بیشتر امیدوار امتحان کو پاس نہیں کر سکے جب کہ کئی ایک شعبہ جات میں داخلہ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کی اطلاعات بھی ملیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ ان اطلاعات کےبعد داخلہ ٹیسٹ کے نتائج مشکو ک ہوگئے جب کہ متعدد امیدواروں کے پاس نہ ہونے کی وجہ سے کئی شعبہ جات میں کلاسیں شروع کرنے کے لیے کم از کم طلباء کی مطلوبہ تعداد بھی حاصل نہیں ہوپار ہی تھی جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اور 2 نومبر کو ہونے والے ٹیسٹ اور ان کے نتائج کو منسوخ کرکے این ٹی ایس کے ذریعے دوبارہ ٹیسٹ لیے جائیں گے اور نئے ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button