پاکستانی خبریں

پنجاب کابینہ نے 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے صوبے میں 200 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی منظوری دے دی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکڑ فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سیمنٹ کے 5 نئے کارخانے قائم ہوں گے جبکہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے سرمایہ کاروں…

معاون خصوصی نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کی ترقی سے منسلک صنعتیں بھی ترقی کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب کابینہ نے دوردراز علاقوں میں اساتذہ بھرتی کی بھی منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی افراد کو محکمہ تعلیم میں بھرتی کیا جائے گا۔ بارش اور سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکج دینے جا رہے ہیں، بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں 10 کروڑ روپے سے زائد تقسیم ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button