پاکستانی خبریں

پنجاب میں شدید دھند، موٹروے پولیس کی شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت

پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند نے ڈیرے ڈال لئے، قومی شاہراہ پر لاہور سے ساہیوال تک حدنگاہ انتہائی کم ہوگئی۔ موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اورفوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے منظر دھندلا دیا، قومی شاہراہ پردھند کی چادر تنی تو لاہورتا ساہیوال حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔

ہڑپہ، کسوال، اقبال نگراور چیچہ وطنی میں حد نگاہ سو میٹر رہ گئی، شاہراہوں پرٹریفک کی روانی شدید متاثرہورہی ہے۔ اوکاڑہ میں شدید دھند کے باعث دو موٹرسائیکلیں ٹکرا گئیں دوبچوں سمیت چارافراد زخمی ہو گئے۔

ٹبہ سلطان پورمیں بھی دھند سے ٹریفک کی رفتارسست پڑگئی، دھند نے چشتیاں اور محسن وال کو بھی لپیٹ میں لے لیا وہاں بھی حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑرہاہے۔

اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ اورفوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Related Articles

Back to top button