پاکستانی خبریں

پاکستان سے بھارت جانے والے ہندوؤں کی بھارتی مظالم سے تنگ آکر وطن واپسی

پاکستان سے بھارت جانے والے ہندو کمیونٹی کے افراد ظلم و ستم سے تنگ آکر واپس پاک وطن پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلسل ظلم و ستم کا سامنا کرنے والی ہندو کمیونٹی کی پاکستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 46 افراد پر مشتمل ہندو خاندان بھارت سے پاکستان واپس پہنچا۔

ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کچھ ماہ قبل مذہبی تہوار منانے کے لیے دلی گئے تھے جہاں اُن کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔

پاکستان واپس پہنچنے پر مقامی انتظامیہ اور علاقہ مکینوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر ہندو خاندان نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

مقامی انتظامیہ کے حکام نے ہندوخاندان کومکمل تحفظ اور سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

واضح رہے کہ بھارت میں پاکستان سے ہجرت کرنے والے گیارہ ہندوؤں کی پراسرار موت کے بعد ہندو کمیونٹی نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ایک ہفتے قبل بھی 243 افراد واہگہ کے راستے پاکستان واپس پہنچے تھے۔

قبل ازیں 200 سے زائد پاکستانی ہندو بھارتی سرکار کے غیر مناسب رویے کی وجہ سے واپس پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں، واپس آنے والوں میں سے بیشتر کا تعلق اندرونِ سندھ سے ہے۔

Related Articles

Back to top button