پاکستانی خبریں

بھارتی دہشت گردی کی کوششوں کو بےنقاب کرتے رہیں گے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت خطے کے امن کا دشمن ہے، بلوچستان اور قبائلی علاقوں میں بھارت دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے، سی پیک کے خلاف بھارتی سازشیں دنیا کے سامنے لائے، بھارتی دہشت گردی بے نقاب ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردی کی کوششوں کو بےنقاب کرتے رہیں گے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ چین کے وزیر دفاع کے دورے میں بھارتی عزائم پر بات ہوئی، مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت بھی سب کے سامنے ہے، نہتے اور مظلوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاس دہشت گرد ہیں، جنہیں استعمال کرکے وہ سی پیک پر کام کرنے والی چینی قوت اور مقامی لیبر کو نشانہ بناتا ہے، بھارت کی طرف سے سی پیک پہلے ہی سیکیورٹی خطرات کا سامنا کررہا ہے۔

انہوں‌نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارت 5اگست2019کے بعد سے ہی کمزور پوزیشن پر ہے، ڈوزیئر کے بعد پاکستان کا دیرینہ مؤقف عالمی برادری پر ثابت ہوا، پاکستان دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنےلایا۔

Related Articles

Back to top button