پاکستانی خبریں

سابق جج ارشد ملک کورونا کے باعث انتقال کر گئے

نوازشریف کیخلاف فیصلہ دینے والے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک انتقال کر گئے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق سابق جج ارشد ملک کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث اسلام آباد کےنجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ ارشد ملک کی نماز جنازہ مندرہ میں ادا کی جائے گی۔

ارشد ملک نے دسمبر 2018 میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل مل کے مقدمے میں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اس فیصلے کے بعد سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے ان کی ایک مبینہ ویڈیو جاری کی تھی جس میں انھیں کہتے ہوئے سنا گیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں سزا دینے کے لیے ان پر دباؤ تھا۔

ارشد ملک کو مسلم لیگ ن کی جانب سے سامنے لائی گئی ایک ویڈیو کے بعد برطرف کر دیا گیا تھا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ارشد ملک نے ایک بیانِ حلفی دیا تھا جس میں انھوں نے نواز شریف کے بیٹے سے ملاقات کا اعتراف کیا تھا۔

ارشد ملک ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد میں تعینات ہوئے اور وہ لاہور ہائی کورٹ کے ہی ماتحت تھے۔

Related Articles

Back to top button