پاکستانی خبریں

وزیراعظم کا فیصلہ ہے وہ پکڑدھکڑ کر کے اپوزیشن کو روکنے والے نہیں: اسد عمر

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا فیصلہ ہے کہ وہ پکڑ دھکڑ کر کے اپوزیشن کو روکنے والے نہیں ہیں۔

اسدعمر نے کہا کہ کوروناکی دوسری لہر ہےاس میں کیسز بڑھتے نظر آ رہے ہیں اسپتالوں پر لوڈ بڑھتا جارہا ہے اس کے باوجود اپوزیشن جلسے کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا سیاست کا فائدہ نہیں ہے، اپوزیشن نےجس طرح کورونا کو استعمال کیا اس سےبڑی منافقت نہیں ہوسکتی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کو غیرقانونی کام کی اجازت نہیں دے سکتی، وزیراعظم کا فیصلہ ہے وہ پکڑ دھکڑ کر کے روکنے والے نہیں، اپوزیشن قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے تو ذمےداری ان کی ہوگی اور اگر عوام کی جانوں کوخطرےمیں ڈالا گیا تو اپوزیشن کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم جلسوں میں نہ رکاوٹ بننا چاہتے ہیں نہ گھبرا رہے ہیں، اپوزیشن سےدرخواست ہےکہ کچھ عرصے کیلئے جلسے موخر کردیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہو تو جلسےکرنےکا شوق پورا کرلیں اگراپوزیشن بضدرہتی ہے تو معاشی،جانی نقصان کا ذمےدارٹھہرائیں گے۔

Related Articles

Back to top button