پاکستانی خبریں

پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ بھی کامیاب ہوگا، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیر اعطم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہمارا مشن عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے۔یوسف رضا گیلانی نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا ہمارا مشن ہے جبکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا لاہور کا جلسہ بھی…

انہوں نے کہا کہ میں جب وزیر اعظم تھا تو سب سے پہلے نظر بند ججز کو رہا کرنے کا حکم دیا اور میں نے حزب اختلاف کو اسمبلی میں کہا تھا کہ ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا اور میں واحد وزیر اعظم تھا جو متفقہ طور پر منتخب ہوا۔ عمران خان تو کہتا تھا کہ جلسے کرو میں کنٹینر دوں گا۔

اس سے قبل یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ ہو گا اور جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے مسلم لیگ ن نے لاہور شہر میں جلسوں کا فیصلہ کر لیا ہے اور مسلم لیگ ن کی جانب سے لاہور کے تمام قومی اسمبلی کے حلقوں میں جلسے ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button