پاکستانی خبریں

کورونا وائرس، مساجد ایس اوپیز کا ازسرنو جائزہ لیکر نئی حکمت عملی تیار کی جائے گی

ملک بھر میں کروناوائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر حکومت نے مساجد کے لیے ایس اوپیز کا ازسرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، نئی حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق مساجد کے لیے نئے ایس او پیز بھی تیار کیے جائیں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چاروں صوبوں کے گورنروں اور علما کی…

گورنر پنجاب لاہور سے 15علما کے ہمراہ کانفرنس میں شر یک ہوں گے، اس دوران عالمی وبا کرونا کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ویڈیو کانفرنس میں وفاقی وزیرداخلہ اور وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری بھی شریک ہوں گے۔ دریں اثنا صدر آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے گورنر کی بھی نفرنس میں شرکت ممکن ہے۔

گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ علما سے مشاورت کے بعد ہی حکومت ایس اوپیز طے کرے گی، کرون اسے بچاؤ کے لیے حکومت علما کو ساتھ لے کر چلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام طبقات کو کرونا سے بچاؤ کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے، پی ڈی ایم بھی جلسوں کی ضد چھوڑ دے اور عوام کو کرونا سے بچائے، شہری وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپناتے رہیں۔

Related Articles

Back to top button