پاکستانی خبریں

موجودہ حکومت نے عازمین حج کی سہولت کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں: شاہ محمود

ملتان میں نجی حج آپریٹرز کے زیراہتمام عازمین حج کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں عوام کو جلداچھے نتائج دیکھنے میں ملیں گے۔ وزیرخارجہ نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عازمین حج کی سہولت کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پرسعودی عرب کی حکومت نے پاکستان کو روڈٹومکہ منصوبے میں شامل کیاہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت مذہبی امور کو عازمین حج کے لئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کی خصوصی ہدایات دی ہیں۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ عمران خان پہلے پاکستانی حکمران ہیں جنہوں نے سعودی عرب کی حکومت کے ساتھ پاکستانی قیدیوں کامعاملہ اٹھایا اورجس کامثبت ردعمل ملا۔

Related Articles

Back to top button