پاکستانی خبریں

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں دو نیشنل پارکس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم کےمشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے مطابق ہمالیہ نیشنل پارک اور نانگاپربت نیشنل پارک کا افتتاح کردیا گیا۔ دونوں نیشنل پارکس 10 ہزارفٹ کی بلندی پر ہوں گے۔

ملک امین اسلم کے مطابق نیشنل پارکس سے علاقے میں ایکوٹورازم کو فروغ ملے گا۔ پارکس سے 5 ہزار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت موسمیاتی تحفظ کے لیےسنجیدہ ہے۔ دنیا میں بننے والے ہاٹ اسپاٹ میں سے 6 پاکستان میں ہیں۔

خیال رہے کہ جولائی میں وزیراعظم عمران خان نے جنگلات کے لیے محفوظ علاقوں کے منصوبے کا افتتاح کردیا تھا جس کے تحت ملک بھر میں 75 سو مربع کلومیٹر پر 15 نیشنل پارکس بنائے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا تھا کہ ملک کے بالائی علاقوں میں سیاحت کے لیے بے پناہ کشش ہے، ان علاقوں کو ترقی دیکر زیادہ سے زیادہ آمدن اکٹھا کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ منصوبہ ملک کو سرسبزوشاداب بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ منصوبے سے کورونا کی وجہ سے بےروزگار ہونے والے نوجونوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ 15 نیشنل پارکس کا فیصلہ آئندہ نسلوں کے لیے بڑا قدم ہے۔ پاکستان قدرتی حسن سے مالامال ہے، ہمیں اسے اجاگر کرنا ہوگا۔ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں ماحول کا تحفظ ضروری ہے۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ہے۔ زمینی کٹاو کو روکنے کے لیے جنگل اگانا انتہائی ضروری ہے۔

Related Articles

Back to top button