پاکستانی خبریں

پاکستان کے ایٹمی سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ، 1100 میگاواٹ صلاحیت کی ایٹمی بجلی گھرمیں فیول لوڈنگ کا آغاز

پاکستانی ایٹمی سائنسدانوں کا ایک اور بڑا کارنامہ، توانائی کے شعبے میں اہم کامیابی حاصل کرلی، ایٹمی بجلی گھر کینوپ ٹو میں فیول لوڈنگ کا کامیاب آغاز کر دیا، گیارہ سومیگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگئی۔

وطن عزیز میں بجلی کی مانگ پوری کرنے کیلئے ایٹمی سائنسدان ایک قدم اور آگے بڑھ گئے، کینوپ ٹو پراجیکٹ میں گیارہ سو میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت والے ایٹمی بجلی گھر میں فیول لوڈنگ کا عمل کامیابی سے شروع کردیا گیا۔

اىٹمى بجلى گھرميں اىندھن ڈالنے سے قبل پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی سے اجازت لى گئی، کے ٹو ایٹمی بجلی گھر ایچ پی آر ایک ہزار چائنیز پی ڈبلیو آر پریشرائزڈ واٹر ریئکٹر ٹیکنالوجی پر چلنے ولا خود کار حفاظتی نظام سے آراستہ تھرڈ جنریشن ایٹمى پاور پلانٹ ہے۔

اس کی تعمیر اگست دوہزار پندرہ میں شروع ہوئی اور اپریل دوہزاراکیس میں تمام ترحفاظتى اور آپر یشنل جانچ کے بعد یہ بجلى کى باقاعدہ پیداوار شروع کر دے گا، کرونا کى حالیہ وبا کی مشکلات کے باوجود یہ پلانٹس تقریبا اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق تکمیل کے مراحل طے کر رہے ہیں۔

پاکستان میں بجلی کی بڑھتی ضروریا ت کو پورا کرنے کیلئے یہ بڑی کامیابی ہے،فیول لوڈنگ کے آغاز کے موقع پر ڈائریکٹرجنرل ایس پی ڈی لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکى منج،چئیرمین ایٹمى توانائى کمیشن محمد نعیم اور چینی عہدیداران موجودتھے۔

Related Articles

Back to top button