پاکستانی خبریں

شہباز شریف اور اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست مسترد

حکومت پنجاب نے مسلم لیگ ن نے پارٹی کے مرکزی صدر شہباز شریف اور اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ن لیگ کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو توسیع کیلئے درخواست دی تھی۔ درخواست کے متن میں درج تھا کہ پورے ملک سے لوگ تعزیت کے لیے آرہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کی پیرول پررہائی میں توسیع کی جائے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے پہلے ہی انسانی ہمدردی میں معمول سے زیادہ دنوں کے لیے پیرول دیا۔ سیاسی گپ شپ اور کاروباری معاملات چلانے کےلیے پیرول میں توسیع نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ والدہ کی میت کی صف پر سیاست کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ شہبازشریف کو پیرول پر رہائی میں توسیع کی درخواست دینی ہی نہیں چاہیے تھی۔ پنجاب حکومت کی پالیسی بہت واضح ہے۔

ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ لوگ شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف سے افسوس اور دعا کیلئے آنا چاہتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے پانچ روز کیلئے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔ آج رہائی کا آخری دن ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پیرول پر رہائی یکم دسمبر تک تھی۔ اس دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز ضلع نہیں چھوڑ سکتے۔پولیس اہلکاروں کو دونوں کی حفاظت کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ رہائی کے وقت میں جیل واپسی کا سفر شامل نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button