پاکستانی خبریں

نارنگ منڈی: بس اور ویگن میں خوفناک تصادم ، 13 مسافر جاں بحق اور 17 زخمی

پنجاب کے شہر نارنگ منڈی میں بس اور ویگن میں خوفناک تصادم میں ویگن کا گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 13 مسافر جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ ہولناک حادثہ نارنگ منڈی نارووال روڈ پر دربار میراں شاہ کے قریب پیش آیا،جہاں نارووال سے لاہور جانے والی بس سامنے سے آنے والی ویگن سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں ویگن کا گیس سلنڈر پھٹنے کے بعد ویگن اور بس دونوں آگ کی لپیٹ میں آگئے، عینی شاہدین کے مطابق کچھ مسافر باہر کود گئے تاہم بیشترمسافروں کو باہر نکلنے کا موقع ہی نہ ملا۔

زرائع کے مطابق حادثےمیں 13مسافر جھلس کر جاں بحق اور17 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو نارنگ منڈی، مریدکے اور شیخوپورہ کے اسپتالوں میں منتقل کیاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

Related Articles

Back to top button