علاقائی امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر چین کے مشکور ہیں: آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک ہر معاملے پر ہمیشہ ساتھ کھڑے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے چینی وزیردفاع وائی فنگ نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی وزیر دفاع نے سی پیک منصوبوں کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج کےاقدامات کی تعریف کی۔
General Wei Fenghe, Minister of National Defence, #China met #COAS. During the meeting, matters of mutual interest, regional security and enhanced bilateral defence collaboration were discussed. Visiting dignitary ack & aprc Pak Army’s sincere efforts 4 regional peace & (1/3) pic.twitter.com/mIuijCXD88
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 30, 2020
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ علاقائی امور پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر چین کے مشکور ہیں، پاکستان اور چین کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان اور چین ایک ساتھ کھڑے رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور چین کی افواج میں تعاون کے معاہدے پر بھی دستخط کئے گئے۔
جی ایچ کیو آمد پر چینی وزیر دفاع نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔