پاکستانی خبریں

کسی کوشک نہیں یہ حکومت جانے والی ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جلسہ ہونے سے پہلے ہی کامیاب ہو گیا ہے۔مریم نواز نے ملتان جلسے میں شرکت کے لیے روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کوشک نہیں یہ حکومت جانے والی ہے اور کسی کو کیا خود اس حکومت کو اپنے جانے کا شک…

انہوں نے کہا کہ یہ رکاوٹیں دیکھ لیں یہ سب حکومتی خوف کی علامات ہیں۔ راستے میں لگے کنٹینر اور رکاوٹیں ان کے خوف کی نشانی ہے اور یہ خوف ان کے خاتمہ کی عکاسی کرتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج گھر سے ملتان کے لیے اپنا ذاتی غم پیچھے چھوڑ کر نکل رہی ہوں۔ قوم کے دکھ اور غم میں شریک ہونے جا رہی ہوں کیونکہ جب گھروں پر مشکلات آتی ہیں تو خواتین باہر آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کے باسیوں سے گزارش ہے باہر آئیں اور جدوجہد میں شامل ہوں جب ملک پر مصیبت آئی تو قوم کی بیٹیاں مریم نواز اور آصفہ باہر نکلی ہیں۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ گزشتہ روزپولیس کے کسی ایک اہلکار نے بھی ماسک نہیں پہنا تھا جبکہ حکومتی وزرا کی جانب سے جلسے ہو رہے ہیں۔ کیا جماعت اسلامی کے جلسے میں کورونا نہیں پھیلا ؟

انہوں نے کہا کہ مریم نواز دو بار گرفتار ہو کر جیل کاٹ چکی ہے اور دوبارہ گرفتاری سے کوئی ڈر نہیں ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا اور کارکنان کو گرفتار کیا وہ سب کے سامنے ہے جلسہ اب چاہے ملتان اسٹیڈیم میں ہو یا کسی سڑک پر جلسہ تو ہو گا اور یہ جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا ہے۔

Related Articles

Back to top button