پاکستانی خبریں

پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2ہزار839 کیسزرپورٹ

عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید40 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8ہزار25 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2ہزار839 کیسزرپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی کل تعداد3لاکھ 98ہزار24 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں 3لاکھ 39ہزار810 کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور48ہزار576 زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد30 ہزار123، خیبر پختونخوا میں47 ہزار 190، سندھ میں ایک لاکھ 73 ہزار 14، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار35، بلوچستان میں17 ہزار158، آزاد کشمیر میں 6 ہزار855 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار649 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار991 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار924، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار368، اسلام آباد14، گلگت بلتستان97، بلوچستان میں 166 اور آزاد کشمیر میں 165 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔

حکومت پاکستان نے 16 بڑے شہروں میں 31جنوری2021 تک سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں اور پورے میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر بند کر دیئے گئے ہیں۔

ملک بھر کے اسپتالوں کو 2811 آکسیجن بیڈز فراہم کیےگئے ہیں۔ اسپتالوں میں 13ہزار آکسیجن سلنڈرز دیئے جاچکے ہیں۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔

 

Related Articles

Back to top button