پاکستانی خبریں

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی ہمشیرہ کے گھر ڈکیتی

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی ہمشیرہ کےگھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو 40 تولہ طلائی زیورات اور لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایبٹ آباد میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس میں ماسک پہنے ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر قیمتی سامان لوٹ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 5ماسک پہنےڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنایا، ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے گھر کی مکمل تلاشی لی اور 40تولہ طلائی زیورات، 5لاکھ روپےو دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق 2 ڈاکو جاتےہوئےسی سی ٹی وی کیمرے کا ریکارڈ بھی لےگئے۔ مشتاق غنی کے بھانجے نےاندراج مقدمےکیلئےتھانہ نواں شہر کو درخواست دے دی ہے۔

پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور اہلِ خانہ سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Related Articles

Back to top button