پاکستانی خبریں

پی ڈی ایم جماعتوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ خالی کردیا

ملتان میں پی ڈی ایم جماعتوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ خالی کردیا ہے اس وقت اسٹیڈیم میں کوئی کارکن موجود نہیں۔ نمائندہ سچ ٹی وی کے مطابق جلسے کے لئے لایا گیا سامان بھی واپس چلا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کے سربراہ بھی ملتان پہنچ چکے ہیں اور دن 1 بجے مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں پی…

اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ گزشتہ رات پولیس نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے قاسم گیلانی سمیت 30 کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

پیپلز پارٹی کے 3 رہنماوَں سمیت 23 کارکنان نظر بند ہیں۔ نظر بند افراد میں پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی، جاوید صدیقی اور جواد احمد شامل ہیں۔

پولیس تھانہ کینٹ میں 3 اور تھانہ دولت گیٹ میں 4 کارکنان نظر بند۔ کارکنان کو 3 ایم پی او کے تحت جیل منتقل کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے سبب ملتان میں جلسے کی اجازت نہیں دی تھی۔ کارکنوں نے زبردستی اسٹیڈیم میں داخل ہوکر انتظامات شروع کر دیئے تھے۔

انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے علی قاسم گیلانی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر کے 30 دن کیلئے نظربند کر دیا ہے۔ رات گئے اسٹیڈیم کا چارج ضلعی انتظامیہ نے سنبھال لیا تھا۔ اجلاس کے بعد اعلان کیا جائے گا کہ ملتان میں جلسہ کب اور کہاں پر ہوگا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ30 نومبر کو ملتان میں جلسہ ضرور ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملتان میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس سے خوفزدہ ہے اور حکومت نے ایک بار پھر کارکنوں پر حملہ کیا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی کہا ہے کہ ملتان ڈویژن میں پی ٹی آئی حکومت کی بزدالانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈویژنل صدر،سعد کانجو، قاسم گیلانی سمیت متعدد عہدیدار اور کارکنان گرفتار ہیں۔ ناحق گرفتاریوں سے جلسہ نہیں رکے گا، جلسہ تو ہو گا۔

Related Articles

Back to top button