پاکستانی خبریں

ملتان : قاسم گیلانی 30 دن کیلئے نظر بند

 سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی کی30 دن تک نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

پٹی کمشنر ملتان نے نظر بندی کا مراسلہ جاری کیا۔ پی ڈی ایم جماعتوں کی گزشتہ روز کی ریلی کے بعد80 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں یوسف رضا گیلانی کے چاروں صاحبزادے بھی نامزد ہیں۔ عبدالقادر گیلانی، موسیٰ گیلانی، ایم پی اے حیدر گیلانی اور قاسم گیلانی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم جماعتوں کے مقامی رہنما بھی نامزد ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں درج ہے کہ ریلی میں شریک افراد نے قلعہ پر توڑ پھوڑ کی۔ ریلی میں شریک کارکنوں نے قلعے پر لگائے گئی پولیس رکاوٹیں توڑ یں۔

شرپسندی، نقصِ امن اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر نے سید علی قاسم گیلانی کے 16 ایم پی او کے تحت 30 دن تک نظر بندی کے احکامات جاری کردیئے۔

اس سے قبل یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے پیپلزپارٹی کی جانب سے بغیر اجازت ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا۔

مقدمے میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے 4 بیٹوں کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما خواجہ رضوان، ڈویثرنل صدر خالد لودھی کو بھی مقدمےمیں نامزد کیا گیا ہے۔ علاقہ مجسٹریٹ نے علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر گرفتار رہنماؤں کی ضمانت منظور کی تھی۔

Related Articles

Back to top button