پاکستانی خبریں

کاون کو کمبوڈیا روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد مرغرار چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کو آج کمبوڈیا روانہ کر دیا جائے گا۔ ہاتھی کو بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے کاون کو کمبوڈیا لے جانے کے لیے خصوصی کارگو طیارہ اسلام آباد ائرپورٹ پہنچ گیا ہے۔ سول ایوی ایشن کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ نے…

ہاتھی کاون کی منتقلی کے لیے وزارت ماحولیات تبدیلی نے سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا تھا۔

کاون کی کمبوڈیا منتقلی کے لیے دو غیر ملکی ڈاکٹرز اور 8 غیر ملکی ٹیکنیکل اسٹاف کی ٹیم ہمراہ روانہ ہو گی۔

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت کے مرغزار چڑیا گھر کے ہاتھی کاون کی کمبوڈیا منتقلی سے قبل صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے اس کو الوداع کہا تھا۔

صدر مملکت عارف علوی کی کاون ہاتھی کوالوداع کہنے اسلام آباد چڑیا گھر گئے۔ صدرعارف علوی کو کاون ہاتھی کو کمبوڈیا لے جانے کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی تھی۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کاون ہاتھی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا امید کرتا ہوں کہ کاون کمبوڈیا کی پناہ گاہ میں خوش رہے گا

انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ جانوروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے متعلقہ قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائے۔ وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی نگہداشت کیلئے مزید اقدامات اٹھائے۔

کاون ہاتھی کوایک سال کی عمر میں 1985 میں سری لنکن حکومت نے اس وقت پاکستان کے صدر جنرل ضیاءالحق کو بطور تحفہ پیش کیا تھا۔ 36 سالہ کاون اس وقت سے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں موجود ہے۔

Related Articles

Back to top button