بابا گورونانک کا جنم دن: بھارتی سکھ یاتری ننکانہ صاحب مرکزی تقریب کے لئے پہنچ گئے

بابا گورونانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے، 30 نومبر کوبابا گورو نانک کے 551 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب ہو گی۔

بابا گورونانک کے 551ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے602 بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ جنم استھان پہنچ گئے ،سکھ یاتری جتھہ لیڈرسردارامرجیت سنگھ کی قیادت میں ننکانہ صاحب پہنچے۔

ڈپٹی کمشنرراجامنصوراحمد نےبھارتی سکھ یاتریوں کااستقبال کیا، بھارتی سکھ یاتری کا کہنا ہے کہ بہترین سفری سہولیات پرحکومت پاکستان کےمشکور ہیں، 3روزہ تقریبات کاآغازکل سے گوردوارہ جنم استھان میں ہوگا۔

سکھ یاتری 5 روز میں 6 گوردواروں میں مذہبی رسومات ادا کریں گے، 30 نومبر کوبابا گورو نانک کے 551 ویں جنم دن کی مرکزی تقریب ہو گی، سکھ یاتری یکم دسمبر کو واہگہ بارڈر سے واپس بھارت جائیں گے۔

گوردوارہ جنم استھان کے داخلی دروازے پر محکمہ صحت کے کاؤنٹرقائم کردیئے گیے ہیں، تھرمل گن سے ٹمپریچر چیک کرنے اور کورونا ٹیسٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔

یاتریوں کو ہینڈ سینی ٹائزر اور فیس ماسک مفت فراہم کیےجا رہے ہیں جبکہ ایک کاؤنٹر پر بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے کا بھی انتظام ہے۔

سکھ یاتری کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں