پاکستانی خبریں

ہم پی ٹی آئی کی حکومت کو معاشی قتل کرنے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو معاشی قتل کرنے نہیں دیں گے۔ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے 4 ہزار 500 کارکنوں کو برطرف کر دیا ہے لیکن پیپلز پارٹی ہر ایک کو کام پر واپس لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس تاریخی صنعتی اثاثہ کی سرزمین سندھ کے عوام کی ہے اور ہم پی ٹی آئی کی حکومت کو معاشی قتل کرنے نہیں دیں گے۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی جبری برطرفی پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل ملز کے 5 ہزار سے زائد ملازمین کی برطرفی کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تباہی سرکار جبری برطرفی کر کے اسٹیل ملز کو بیچ دے گی، ان ملازمین کی جبری برطرفی کا فیصلہ وزیر اعظم کی کابینہ نے کیا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ کورونا کے دوران لوگوں کو بے روزگار کرنا ظلم ہے جبکہ وزیر اعظم ہر ادارے کی نجکاری کر کے اپنی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ حکومت ملازمین کی جبری برطرفی کا فیصلہ واپس لے۔

Related Articles

Back to top button