پاکستانی خبریں

سابق حکومتوں نے قومی مفادات پر ذاتی مفادات کوترجیح دی، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اقتدار ملا تو ادارے مفلوج اور خزانہ خالی تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بیمار معیشت میں ملک میں ملا، ظاہری طورپر ملک کو معاشی توانا دکھایا جاتا تھا لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملک کو ہر سمت سے ٹھیک کرنے کی ذمہ داری ملی، معیشت اور دیگر معاملات کو ٹھیک کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت میں آئی تو معاشی چیلنجز کا سامنا تھا، جن حالات میں حکومت ملی ہمیں آئی ایم ایف کی طرف جاناپڑا، سابق حکومتوں نے قومی مفادات پر ذاتی مفادات کوترجیح دی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا، عوامی مسائل کا حل اور ملکی ترقی وزیراعظم عمران خان کی ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کو عالمی سطح پر مقام دلوایا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں کو سراہا گیا۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی ذاتی مفاد نہیں، میرٹ کا نظام اور معیشت کو پائیدار بنانا ہماری ترجیحات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معیشت کواس نہج پرلےجاناہےکہ ہمیں قرض کی ضرورت نہ پڑے۔ کوئی شک نہیں کہ جس حال میں ملک ملا اس وقت سے آج بہتر ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ احساس پروگرام اور صحت کارڈ عوامی مفاد کے منصوبے ہیں، احساس پروگرام کے تحت شفاف طریقے سے رقم مستحقین میں تقسیم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کوہاٹ اور جنوبی اضلاع کی ترقی پر توجہ دی، آئندہ سال کوہاٹ میں بجلی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا، ہم نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوام کو سہولتوں کی فراہمی پرتوجہ دی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ماضی میں کوہاٹ محرومیوں کا شکار رہا۔

Related Articles

Back to top button