پاکستانی خبریں

خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن ثمر ہارون بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن اورعوامی نیشنل پارٹی کے پی کی ترجمان ثمر ہارون بلور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ثمر ہارون بلور نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ انہوں نے علامات ظاہر ہونے کے بعد ہی سماجی تنہائی اختیار کر لی تھی جب کہ ٹیسٹ رپورٹ اب آئی ہے۔

اے این پی کے پی کی ترجمان ثمر ہارون بلور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے بہی خواہوں سے دعائے صحت کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

 

Related Articles

Back to top button