پاکستانی خبریں

مقبوضہ جموں کشمیر:سابقہ وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پھر زیر حراست

قابض بھارتی فوج نے جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ و مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو ایک بار پھر حراست میں لے لیا گیا۔

محبوبہ مفتی کو 14 ماہ بعد رواں سال اکتوبر میں رہا کیا تھا تاہم اب ایک بار پھر وہ زیر حراست ہیں۔

محبوبہ مفتی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے ایک بار پھر حراست میں رکھا گیا ہے،دو دن سےاپنےساتھی وحید پرہ کے اہلخانہ سے ملنے کی کوشش کررہی ہوں لیکن انتظامیہ وحید پرہ کے اہلخانہ سے ملنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزراء کوپورےکشمیر میں گھومنے کی اجازت ہے، میرے لیے سیکیورٹی مسئلہ ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ظلم کی بھی کوئی حد نہیں ہے، وحید کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ میری بیٹی التجا کو نظربند کردیا گیا کیوں کہ وہ بھی وحید کے اہل خانہ سے ملنا چاہتی تھی۔

خیال رہے کہ بھارتی حکومت نے محبوبہ مفتی کو گزشتہ سال 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فوری بعد نظربند کردیا تھا اور ان کی رہائی رواں سال اکتوبر میں ہوئی تھی۔

بھارت نواز تصور کی جانے والی محبوبہ مفتی بھی رہائی کے بعد بھارتی حکومت کے ظالمہ اقدام کے خلاف سراپا احتجاج تھیں۔

Related Articles

Back to top button