پاکستانی خبریں

پاکستان اسٹیل ملز سے 4544 ملازمین کو برطرف

پاکستان اسٹیل ملز سے 4544ملازمین کو برطرف کر دیا گیا۔ تمام برطرف ملازمین کو برطرفی خطوط بھیج دیئے گئے۔ تمام ملازمین کو 27 نومبرسے فارغ کیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان اسٹیل کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز سے 4ہزار544ملازمیں کو نکال دیاگیا ہے اور نکالے جانے والے ملازمین کی فہرست تیارکرلی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گروپ2،3،4اورجوزکےملازمین کوفارغ کیاگیا ہے ان گروپس میں ٹیچرز، ڈرائیورز، فائرمین، آپریٹرز، صحت اور سیکیورٹی اسٹاف شامل ہیں۔

اسی طرح ڈی سی ایز،ایس ای ڈی جی ایم اور منیجرز کو بھی فارغ کیاگیاہے تمام ملازمین کوبذریعہ ڈاک نوٹس بھیجے جائیں گے۔

پاکستان اسٹیل ملز اسٹیک ہولڈرز گروپ کے کنوینر ممریز خان نے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملزملازمین سے ریاست لاتعلق ہوگئی ہے، اطلاعات ہیں ملازمین کی برطرفی کیلئےآج ڈپارٹمنٹ ہیڈکو بلایاگیاتھا۔

انہوں نے کہا کہ کورونامیں پاکستان اسٹیل ملزملازمین کواحتجاج کرناپڑ رہا ہے عدالتوں میں دائرکیسوں کی تاریخ نہیں مل رہی ہے، اسٹیل ملز چیف ایگزیکٹوکی تقرری کیخلاف کیس کی سماعت نہیں ہورہی جب کہ ملازمین کواداکی جانےوالی رقم،ملازمین کی اپنی ہے۔

Related Articles

Back to top button