پاکستانی خبریں

آصفہ بھٹو یوم تاسیس پر پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کریں گی

پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضاگیلانی کا کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو یوم تاسیس پر پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کریں گی، بلاول بھٹو کورونا کے باعث شریک نہیں ہوسکتے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما یوسف رضاگیلانی نے گفتگو میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسے کے دن 30نومبرپیپلز پارٹی کا یوم تاسیس ہے ، آصفہ بھٹو جلسے میں شرکت کرکے سرپرائز دے سکتی ہیں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کورونا کے باعث شریک نہیں ہوسکتے، حکومت جلسہ روک کر حالات خراب کررہی ہے،ملتان کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔

پیپلزپارٹی رہنما نے مزید کہا کہ 30نومبر کو آصفہ بھٹو زرداری ملتان آئیں گی اور یوم تاسیس پر پی ڈی ایم جلسے سے خطاب کریں گی۔

پارٹی قیادت نے آصفہ بھٹو کی 30 نومبر کو جلسہ میں آمد کی تصدیق کر دی ہے۔

خیال رہے ڈپٹی کمشنر ملتان نے پی ڈی ایم کے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 31جنوری تک ہر طر ح کی سماجی تقریبات پر پابندی ہے۔ 300سے زائد افراد کوکسی بھی جگہ جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔

Related Articles

Back to top button