پاکستانی خبریں

سندھ حکومت نے تاجروں کے احتجاج پر گھٹنے ٹیک دیے

تاجروں کی دھمکی کام کر گئی، سندھ حکومت نے تاجروں کے احتجاج پر کاروباری اوقاتِ کار میں توسیع کر دی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کاروباری اوقاتِ کار میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ سندھ حکومت نے بازار 8 بجے تک کھلے رکھنےکا فیصلہ کیا ہے، مارکیٹ ایسوسی ایشنز،مالکان اورشہری ایس او پیزکاخیال رکھیں۔

 

مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ دکاندار اور خریدار سمیت ہر شخص ماسک پہنے۔

کراچی کے تاجروں نے سندھ حکومت کے احکامات نظر انداز کرتے ہوئے جمعہ کو مارکیٹیں اور دکانیں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

کراچی کی مختلف تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں دکانیں 6 بجے بند کرنے کا اعلان مسترد کرتے ہیں۔

تاجر رہنما جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ مشترکہ فیصلہ کیا ہے کہ دکانیں 8 بجے ہی بند کریں گے، ہم کل جمعہ کو کسی صورت کاروبار بند نہیں کریں گے۔جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ اگر زور زبردستی کی گئی تو ہم دھرنا دیں گے۔

کراچی میں بازاوں کی جلد بندش پر ایم کیو ایم پاکستان نے مزاحمتی تحریک چلانے کا اعلان کیا جب کہ جماعت اسلامی نے بھی کاروبار کے اوقات کار کے حوالے سے تاجروں کی حمایت کی۔

Related Articles

Back to top button