پاکستانی خبریں

میری زندگی کسی مقصد کیلیے ہے، پیچھے نہیں ہٹ سکتی: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میری زندگی اب کسی مقصد کے لیے ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتی۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ دادی کی وفات ہمارےخاندان کیلئے بڑا صدمہ ہے حکومت کے لوگوں میں اخلاقی جرات نہیں کہ وفات کابتادیتے۔

مریم نواز نے کہا کہ موبائل سروس بندہونےسےدادی کی وفات کابروقت معلوم نہ ہوا، حکومت میری تقریر کا انتظار کر رہی تھی تاکہ مجھ پرتنقید کرسکیں یہ مجھ پر تنقید کرناچاہتے تھے کہ دادی کی موت پر بھی تقریر یاد تھی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف سےاسی وقت کہاکہ آپ نے پاکستان آنےکاسوچنا بھی نہیں، نوازشریف سے وفاداری کی وجہ سےشہباز شریف قیدکاٹ رہے ہیں حمزہ شہباز کو بھی نواز شریف سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے نوازشریف کی ہدایت پر ملتان جلسے میں شرکت کروں گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس طرح کے حالات ہوچکے ہیں اس میں حکومت کاجانابنتا ہے میرا تجزیہ ہے حالات بہت خراب ہیں،حکومت مزید نہیں چل سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہا کہ دادی اکثر چچا شہباز شریف سے کہتی تھیں شہباز بھائی کیساتھ کھڑے رہنا، شہباز شریف ایک سوچ رکھتےہیں، معاملات افہام وتفہیم سےحل ہونےچاہئیں۔

Related Articles

Back to top button