پاکستانی خبریں

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ 86 سے تجاوز کر گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید40 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7ہزار 843 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 3ہزار306 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3لاکھ 86ہزار198 تک پہنچ…

پاکستان میں کورونا کے3لاکھ 34ہزار 392 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں اور43ہزار 963 زیر علاج ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد28 ہزار555، خیبرپختونخوا45 ہزار828، سندھ ایک لاکھ 67 ہزار381، پنجاب ایک لاکھ 16 ہزار506، بلوچستان 16 ہزار942، آزاد کشمیرمیں6ہزار403 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 583 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 2 ہزار923افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار866، خیبر پختونخوا ایک ہزار344، اسلام آباد297، گلگت بلتستان96، بلوچستان میں 165 اور آزاد کشمیر میں152 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔ حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہے۔

Related Articles

Back to top button