پاکستانی خبریں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کے شیئرز منجمد

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کے شیئرز منجمد کردیے۔

سلیم مانڈووی والا کے ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ 31 لاکھ روپے کے شیئرز منجمد کیے گئے اور احتساب عدالت نے سلیم مانڈووی والا کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

نیب کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے بے نامی دار ملازم طارق محمود کے نام شیئرز خریدے اور شیئرز کی خریداری کے لیے 3 کروڑ روپے کی رقم جعلی اکاؤنٹ اے ون انٹرنیشنل سے آئی۔

نیب نے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کو اس کیس میں ملزم نامزد کیا تھا۔

نیب راولپنڈی نے اعجاز ہارون کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا تھا اور ملزم پر بطور سیکرٹری کڈنی ہلزہاؤسنگ اسکیم سے پلاٹ دینے کاالزام ہے۔

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ اعجاز ہارون نے اومنی گروپ کو 12 پلاٹ فرضی ناموں پر جاری کیے اور ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ بھی غیر قانونی طریقے سے کی گئی۔ پلاٹوں کی 144 ملین روپے کی رقم دو جعلی اکاؤنٹس سے ادا کی گئی۔

یہ اکاؤنٹ اومنی گروپ کے لکی اور اے ون انٹرنیشنل کے نام پر تھے۔ اعجاز ہارون کا شمار آصف زرداری کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

Related Articles

Back to top button