بھارتی ناظم الامورکی دفترخارجہ طلبی، بھارتی الزامات پر شدید احتجاج

وزارت خارجہ نے بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت دفتر خارجہ کی جانب سے بھارتی ناظم الامورکی دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی الزامات مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

دفتر خارجہ نے بھارتی وزیراعظم کے پاکستان مخالف الزامات پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کا بھارتی الزام مسترد کردیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ فالس فلیگ آپریشن میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی اور پاکستان پہلےہی ناقابل تردید ڈوزیئر جاری کرچکا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ ڈوزیئر بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کی معاونت کے شواہد پر مبنی ہے، بھارت دہشتگردی کیلئے دوسرے ممالک کی سرزمین استعمال کرنے سے باز رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں