پی ڈی ایم رہنما عوام کی زندگیوں کیساتھ خطرناک سیاست کر رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنما عوام کی صحت اور زندگیوں کے ساتھ خطرناک سیاست کر رہے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے رہنما وہی ہیں جو سخت لاک ڈاؤن چاہتے تھے اور پہلے مجھ پر تنقید کررہے تھے۔

 

وزیر اعظم نے تحریر کیا کہ یہ لوگ کورونا سے متعلق عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کررہے ہیں اور ایسے وقت میں جلسے کر رہے ہیں جب کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے زیر اہتمام پشاور میں منعقد کیے جانے والے جلسہ عام کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں