پاکستانی خبریں

امریکا کی وزیر اعظم عمران خان کی دورہ افغانستان کی خیر مقدم

امریکا نے وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ خوش آئند قرار دے دیا اور کہا یہ دورہ سیکیورٹی، مہاجرین اور تجارت کیلئے پاکستانی تعاون کا مظہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے عمران خان کے دورہ افغانستان کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا حالیہ کابل کا دورہ خوش آئند ہے اور قیام امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اظہار ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دورہ سیکیورٹی، مہاجرین اور تجارت کیلئے پاکستانی تعاون کامظہر ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون پورے خطے کے استحکام میں معاون ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین ذرائع نے کہا ہےکہ پاکستان افغانستان کےمسئلےکےحل میں کلیدی کرداراداکرسکتاہے، افغانستان میں امن خود پاکستان کےحق میں ہے، ہم وزیراعظم پاکستان کےحالیہ دورہ کابل کوخوش آئند سمجھتے ہیں۔

ای یوذرائع کا کہنا تھا کہ 23 اور 24 نومبر کو افغان ڈونرز کانفرنس میں استحکام کیلئے تعاون کی توقع ہے، افغانستان کے مسئلے کے حل کیلئے پڑوسی ممالک مثبت کرداراداکریں، چین،روس، بھارت، ایران، گلف ممالک اور پاکستان مسئلے کے حل میں مدد کرسکتےہیں۔

Related Articles

Back to top button