پاکستانی خبریں

پاکستان نے افغانستان کی تعمیر نو اور مستقبل کے لیے ایک ارب ڈالرز مختص کیے،صدرمملکت

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی تعمیر نو اور مستقبل کے لیے ایک ارب ڈالرز مختص کیے۔

انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں کہی۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہوا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان، افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ افغانستان میں ترقیاتی منصوبے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان گزشتہ 40 سال سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کررہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین مختلف ہنر اور مہارتوں کے ساتھ اپنے وطن لوٹیں گے۔

Related Articles

Back to top button