وفاقی دارلحکومت میں نشئی شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کو ذبح کردیا

تھانہ سہالہ کی حدود ہمک میں نشئی شوہر نے پیسے دینے سے انکار کرنے پر بیوی کو ذبح کردیا۔

اسلام آباد میں تھانہ سہالہ کی حدود ہمک میں نشئی شوہر نے بیوی کو ذبح کردیا، پولیس کے مطابق 5 بچوں کی ماں فرزانہ کا شوہر نشہ کے لیے روز پیسے مانگتا تھا، آج بھی ملزم شوہر ناصر نے نشہ کے لئے پیسے دینے سے انکار پر چھری سے بیوی کو ذبح کر ڈالا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ فرزانہ اور اس کے بچے لوگوں کے گھروں میں کام کرکے روٹی کماتے تھے، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے جب کہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں