پاکستانی خبریں

رواں سال کوئی امتحان نہ لینے کا اعلان

محکمہ تعلیم بلوچستان نے رواں سال صوبے میں مڈل تک کوئی امتحان نہ لینے کا اعلان کر دیا۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نے رواں سال صوبے میں مڈل تک کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا، امتحانات اسکول دوبارہ سےکھلنے پر لئے جائیں گے۔

محکمہ تعلیم نے واضح کیا کہ پہلی جماعت سے مڈل تک کے امتحانات 10 مارچ 2021 سے ہوں گے جب کہ جماعت ہشتم کے بورڈ امتحانات اسکولز لیں گے۔

تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے بند کرنےکافیصلہ

اس سے قبل بلوچستان حکومت نے تعلیمی ادارے یکم دسمبر سے بند کرنےکافیصلہ کیا تھا۔ صوبائی وزیرتعلیم یار محمد رند نے کہا کہ سرد علاقوں کے تعلیمی ادارے 3 ماہ تک بند رہیں گےاور امتحانات کا سلسلہ تعطیلات سےقبل مکمل ہو گا تاہم اب محکمہ تعلیم نے امتحانات نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان حکومت نے 23 نومبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹراسکولز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، الیکشن کے باعث اسکولز میں احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے اسکولزکو بند کیا گیا۔

23 نومبر کے بعد سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز

پنجاب میں کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر 23 نومبر کے بعد سے تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز سامنے آئی۔

وزیر قانون راجا بشارت کی زیرِصدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا تو وزیر صحت کی جانب سے 23 نومبر کے بعد تعلیمی ادارےبند کرنے کی تجویز دی گئی جب کہ وزیر ہائیر ایجوکیشن نے صرف ہائی رسک تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز دی۔

وزیر تعلیم مرادراس نے کہا کہ پرائیویٹ اسکول کورونا کیسز پر درست معلومات فراہم نہیں کر رہے، اسکول بند کرنے کا فائدہ تب ہوگا جب تفریحی مقامات ،مارکیٹیں بند ہوں۔

شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا کے نئے کیسز اور اموات کی شرح بتدریج بڑھ رہی ہے،پنجاب میں اس وقت نئے کیسز کی شرح جون والی شرح کے برابر ہے۔

کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون راجا بشارت نے کہا کہ شادی ہالز سے متعلق ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے31جنوری تک بندکردیاجائے

کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیشِ نظر وزارت تعلیم نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں کیلئے تجاویز صوبوں کو بھجوائی ہیں۔

تجاویز میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو 24نومبر سے31جنوری تک بندکردیاجائے، پہلے مرحلے میں 24نومبر سے پرائمری اسکولزبندکردئیے جائیں جب کہ 2دسمبر سے مڈل اسکولزبھی بند کیے جائیں۔

اسی طرح 15دسمبرسےسکینڈری اسکولزمیں بچوں کوآنےسےروکاجائے۔ وزارت تعلیم کےحکام اساتذہ کوتعلیمی اداروں میں بلانےپربضد ہیں، تجویز میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کوبلایا جائے اور آن لائن ایجوکیشن کےلیےتیاری کی جائے،ٹیلی اسکول،ٹیلی ریڈیوسمیت آن لائن ایجوکیشن سسٹم کو لاگو کیاجائے۔

بین الصوبائی وزرائےتعلیم کانفرنس23نومبر کو ہوگی جس میں صوبےتجاویزدیں گے۔وزارت تعلیم نے تعلیمی سیشن کو31مئی تک بڑھانےکی تجویز ہے اور میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جون2021 میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button