پاکستانی خبریں

تحریک انصاف گلگت میں اکثریتی جماعت بن گئی

گلگت بلتستان کے انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد تحریک انصاف گلگت میں اکثریتی جماعت بھی بن گئی، مزید آزاد امیدوار کپتان کی ٹیم میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں بہترین فتح کے بعد تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی۔ آزاد انتخابات جیتنے والے جی بی ایل اے 9 سے وزیر محمد سلیم کپتان کے کھلاڑی بن گئے۔

دریں اثنا جی بی ایل اے 10سے کامیاب ناصر علی خان بھی پی ٹی آئی کے ساتھ جڑ گئے۔ آزادامیدوار مشتاق حسین اور حاجی عبدالحمید نے بھی پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

الیکشن میں کامیاب ہونے والے آزاد اراکین نے علی امین گنڈاپور، سیف اللہ نیازی اور ارشد داد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آزاد امیدوارں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گلگت بلتستان کی محرومیوں کے خاتمے کا عزم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی محرومی کی وجہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ ہے، دونوں جماعتوں نے گلگت بلتستان کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی نا اہلی کی وجہ سے لوگوں نے ان کو مسترد کر دیا۔

آزاد امیدواروں کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت سےجی بی میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا، عمران خان نے دنیا میں اسلام کی ترجمانی اور عالم اسلام کی رہنمائی کی۔

Related Articles

Back to top button