پاکستانی خبریں

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 2 فوجی جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے دو فوجی جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیرستان میں پاش زیارت کے قریب رات گئے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کو فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 2 جوان حوالدار مطلوب عالم ، عمر 32 سال اور سپاہی سلیمان شوکت عمر 25 سال شہید ہو گئے جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔

وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے.

Related Articles

Back to top button