پاکستانی خبریں

سی اے اے کا پاکستانی پائلٹس کے امتحان اور لائسنس کیلئے برطانوی سسٹم لگانے میں اظہارِ دلچسپی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی پائلٹس کے امتحان اور لائسنس کیلئے برطانوی سسٹم لگانے میں دلچسپی کا اظہار کردیا ، برطانیہ سی اےاے کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں عالمی معیار کا سسٹم نصب کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی سول ایوی ایشن سے رابطہ کیا ، رابطہ ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری نادرشفیع ڈار نے برطانوی سی اےاے سے ویڈیولنک کے ذریعے کیا گیا۔

جس میں برطانوی سی اےاے سے پائلٹس کےامتحان اور لائسنس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی طرز کا سسٹم لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

برطانوی ایوی ایشن کی جانب سے پاکستانی سی اےاے کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی جبکہ سی اے اے نے اکاو ٴکے تحفظات کو دور کرنے کیلئے برطانوی سی اےاے سے مشورے بھی کئے۔

برطانیہ سی اےاے نے پاکستانی پائلٹس کے امتحان اور لائسنس کیلئے سسٹم نصب کرنیکی پیشکش کرتے ہوئے کہاایک ماہ میں عالمی معیارکاسسٹم نصب کردیاجائےگا، پائلٹس کےامتحان کیلئے مضامین اور سوالات بھی عالمی معیارکی مطابقت سےہوں گے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی سسٹم نصب ہونےسےپائلٹس کےنئےلائسنس کااجرابھی جلدممکن ہو گا ،عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاوٴکےتحفظات دور ہونے میں بھی مدد حاصل ہو گی، برطانوی سسٹم اپنانے سے پاکستانی پائلٹس کے لائسنس دنیا بھرمیں قابل قبول ہوگی۔

Related Articles

Back to top button