پاکستانی خبریں

حکومت اور ریاست نے خود ایم کیو ایم اور را کے باقیات کو زندہ رکھا ہوا ہے: مصطفی کمال

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال کے خالد مقبول صدیقی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور ریاست نے خود ایم کیو ایم اور را کے باقیات کو زندہ رکھا ہوا ہے۔

پریس کانفرنس میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خالد مقبول صدیقی 13سال بعد پاکستان واپس آئے۔ خالد مقبول صدیقی نے بھارت جاکر پاکستان کا پاسپورٹ پھاڑدیا تھا۔ را ایجنٹ بتا رہے ہیں کہ بھارت ہمیں خالد مقبول صدیقی لے کر گئے۔

انہوں نے کہانظریہ ضرورت کے تحت ایم کیو ایم بنائی گئی۔ نام، جھنڈا، پتنگ کا نشان بانی ایم کیوایم کا دیا ہوا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان ابھی تک برقرار ہے اور اپنے مقصد پر کام کر رہی ہے۔ بانی ایم کیوایم کے بنائے پرچم کو آج ایم کیوایم پاکستان نےاٹھایا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 22 اگست 2016 کوایم کیوایم ختم ہوگئی تھی، حکومت خود بانی ایم کیوایم کو بھولنے نہیں دے رہی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیرخارجہ نے گزشتہ دنوں اہم پریس بریفنگ کی جس میں بھارتی امداد سے خریدے گئے ہتھیاروں کا تذکرہ ہوا۔

چیئرمین پی ایس پی کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی کون ہیں؟ اور ایم کیو ایم کے سربراہ کون ہیں؟ خالدمقبول صدیقی 2000میں بانی ایم کیوایم کی ہدایت پربھارت گئے۔

امریکی حکام نے خالد مقبول کوگرفتارکیا اور وہ ضمانت پرباہرآئے۔ را نے خالد مقبول کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیا جس پر وہ امریکہ گئے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ خالدمقبول نے’را‘ کیساتھ بیٹھ کر پاکستان کیخلاف بات کی اور پاکستانی پاسپورٹ پھاڑ دیا تھا۔ ہم نے ایم کیوایم کے’را‘ کیساتھ تعلقات سےمتعلق ساڑھے4سال پہلےقوم کوآگاہ کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button